آسٹریلیا سے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے پاکستان اور آسٹریلیا مابین تاریخی سیریز کا آغاز 4مارچ کو راولپنڈی سے ہو گا ۔اس تاریخی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4سے 8مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12سے 16مارچ تک کراچی اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21سے 25مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹیں بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آئوٹ لیٹس پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہیں۔ تمام ٹکٹ ہولڈرز کیلئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ رکھیں ۔
پی سی بی نے شائقین کی زیادہ تعداد میں آمد کے پیش نظر ٹکٹوں کی رقم کافی کم رکھی ہے ، جنرل 100،فرسٹ کلاس200،پریمیم میں350جبکہ وی آئی پی میں 5000روپے ہے۔
این سی او سی کی ہدایت کے مطابق پہلے مرحلے میں پچاس فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جبکہ مزید تماشائیوں کا سٹیڈیم میں داخلے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

 

#australia#Lahore#PakTurkNews#pcb#rawalpindi#testserieskarachiPakistan