آسٹریلیا نے نوواک جوکووچ کو پھر حراست میں لے لیا

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلین بارڈ ر حکام نے عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔ آسٹریلین بارڈرحکام نواک جوکووچ کا انٹرویو کریں گے۔
گزشتہ روز آسٹریلین حکام نے ٹینس سٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا تاہم سربین ٹینس اسٹار نے آسٹریلین حکومت کا فیصلہ ایک بار پھر عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آسٹریلین حکام نے نواک جوکووچ کو کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر حراست میں لیتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کر دیا تھا لیکن عدالت نے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جوکووچ کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔

#australia#COVID-19#novakdjokovic#sports#tennisarrest