آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

ایڈیلیڈ (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔
آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 287رنز بنائے ۔
انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان نے 134رنز کی دلکش اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ۔ڈیوڈ ویلے نے 27جبکہ کپتان بٹلر نے 29رنز بنائے ۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور زمپا نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
آسٹریلیا نے 288رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ڈیوڈ وارنر نے 86،سٹیو سمتھ نے 80رنز بنائے ۔
ڈیوڈ ویلے نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔سیریز کا دوسرا میچ 19نومبر کو سڈنی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

#adlide#austrlia#england#match#odi#PakTurkNews