دبئی(پاک ترک نیوز) قومی بیٹر آصف علی اور افغان بائولر فرید احمد کے درمیان تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 25فیصد بطور جرمانہ عائد کردیا ہے ۔ 19ویں اوور کی پانچویں بال پر آؤٹ ہونے کے بعد آصف اور فرید ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے تھے۔
تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیاء کپ سپر فور مرحلے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، رد عمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران باڈی کنٹیکٹ ہوا۔
میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو میچ کے بعد طلب کیا اور سماعت کی۔