تہران (پاک ترک نیوز) روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اگلے ماہ روس کا کریں گے ۔2017 کے بعد کسی بھی ایرانی صدر کا پہلا دورہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق روسی کے صدر ولادی یر پیوٹن نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو روس کے دورے کی دعوت دی ہے جسے ایرانی ہم منصب نے قبول کرلیا ہے۔
ایرانی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت کے بعد دورۂ روس کی تیاری کر رہے ہیں جو آئندہ ماہ متوقع ہے۔ 4 سال بعد کسی ایرانی صدر کا روس کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق اس دورے میں دوطرفہ، علاقائی، قومی تعاون خصوصاً اقتصادی اور تجارتی تعاون پر بات ہوگی جس کے خطے میں یام امن کے لیے دیرپا نتائج نکلیں گے۔
دوسری جانب روس نے ایرانی صدر کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک میں خطے میں اہم اتحادی ہیں اور خطے میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر دونوں رہنما تبادلہ خیال کریں گے۔