ایرون فنچ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ڈ ہو گئے

سڈنی(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔تاہم وہ بدستور ٹی20 میچز کھیلتے رہیں گے۔
فنچ نیوزی لینڈ کیخلاف اتوار کو وہ اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 145 ون ڈے میچز کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔
کرکٹر آخری 7 میچز میں محض 26 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکے تھے۔فنچ نے اگلے سال ورلڈ کپ تک کھیلنے کا پلان بنایا تھا تایم اپنی خراب پرفارمنس کی وجہ سے انہیں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑا ہے۔
اس موقع ایرن فنچ کا کہنا تھا کہ وہ نئے کپتان کو ورلڈکپ کے لیے ٹیم تیار کرنے کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔

#aaronfinch#australia#captian#matches#newzeland#odi#PakTurkNews