ایشز سیریز ،پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

برسبین(پاک ترک نیوز) برسبین میں جاری ایشر سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے مہمان ٹیم انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے محض 20 رنز کا ہدف دیا جو کہ کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔گابا ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی، مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 147 رنز پر جبکہ دوسری اننگز میں 247 رنز بناسکی۔اس سے قبل انگلینڈ اپنی دوسری اننگز میں 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، نیتھن لیون نے 4 جبکہ کیمرون گرین نے 2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے برسبین ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اس کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، کینگروز کپتان پیٹ کمنز انگلش ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے اور 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نےبھی 2، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیمرون گرین کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔Imageجواب میں کینگروز ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں ٹریوس ہیڈ کے 152 اور ڈیوڈ وارنر کے 94 رنز کی بدولت 425 رنز بنائے تھے اور اسے انگلینڈ کے خلاف 278 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوئی تھی۔
آسٹریلیا کو5میچز کی سیریز میں0-1کی برتری حاصل ہوگئی ہے، دوسرا ٹیسٹ 16 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

#asihes#australia#Brisbane#englnd#NathanLyon#PakTurkNews#testmatch#TheAshes