ایشیائی ترقیاتی بینک کا سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے پیکیج فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ریلیف پیکیج فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔
اس حوالے سے اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مشکل وقت میں بھرپور معاونت کی جائے گی۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے فنڈ میں حصہ لیں گے۔
بینک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاؤں پی کھڑا ہونے کے لیے مواقع دیئے جائیں گے۔پیکج سے سیلاب میں غریب اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔پیکج کے تحت سیلاب میں بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب سے تباہ سڑکوں، پل اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کریں گے۔ سیلاب سے تباہ حال گھر، اسکول، اسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں مدد کریں گے۔

 

#asiandevelopmentbank#flood#floodarea#floodvictims#PakTurkNews#schoolPakistan