بیجنگ (پاک ترک نیوز) چینی زیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے کہ ایشیا میں سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے،گریٹ پاور گیم میں چھوٹے ممالک کو نشانہ نہیں بننا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک سرد جنگ کا حصہ نہ بنیں، ایشیا میں سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی کی کیفیت کونہ دہرایا جائے۔