ایشیا کپ فائنل کل ، شاہینوں دس برس بعد ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے بے چین

دبئی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ کل کھیلا جائے گا ۔ شاہین دس برس بعد ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے بے چین ہیں ۔ایشیاکپ 2022 کے فائنل سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج آرام کریں گی۔
قومی ٹیم اب تک دو مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئی جبکہ بھارت سب سے زیادہ 7مرتبہ یہ ٹرافی اٹھا چکا ہے ۔ سری لنکا بھی 5مرتبہ یہ کارنامہ سر انجام دے چکا ہے ۔
قومی ٹیم نے سال 2000 اور 2012 میں ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، سال 2012 کے فائنل میں بنگلادیش کوشکست ہوئی تھی۔
کپتان بابراعظم کا ایونٹ میں خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار ہے ۔ گزشتہ روز بھی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دی تھی ۔
قومی ٹیم میں شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی ہوگی جبکہ حسن علی اور عثمان قادر آرام کروایا جا سکتا ہے۔فخر زمان اور مڈل آرڈر کا تسلسل کے ساتھ رنز نہ کرنا بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

 

#asiacup#asiacup2022#final#indiavspak#paktruknews#pakturknew#pakvssri#srivspak#unitedarabemiratesDubai