ایشیا کپ کی ٹرافی بولنے سے نہیں جیتی جاتی کوشش کرنی پڑتی ہے،بابراعظم

دبئی(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی ٹرافی بولنے سے نہیں جیتی جاتی کوشش کرنی پڑتی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد رضوان انجری کے ہوتے ہوئے کھیل رہے ہیں، ان کی ایم آر آئی ہوئی وہ اب اچھا محسوس کر رہے ہیں، محمد رضوان ورلڈ کپ میں اسپتال رہ کر آیا لیکن اس کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ لیفٹ رائٹ کمبی نیشن کی وجہ سے بھارت کو مشکل پیش آئی۔
انہوں نے کہا کہ محمد نواز کو لیفٹ ہینڈ بیٹر کے طور پر بھیجا لیکن اس نے پلان کے مطابق کھیل پیش کیا، ایشیا کپ کی ٹرافی بولنے سے نہیں جیتی جاتی کوشش کرنی پڑے گی محنت کرنی پڑے گی، ٹیم ہونے کے ناطے ہمارے کھلاڑی اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد ہمارا مورال بلند ہوا ہے اور خوشی ہوتی ہے کہ کھلاڑی پرفارمنس دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے آوٹ ہونے پر محمد رضوان بہترین پرفارمنس دیتے ہیں۔ لوئر آرڈر کو پرفارمنس میں تھوڑی مشکل پیش آ رہی تھی تاہم اب بہتر ہے۔ محمد نواز کو کہا تھا اپنی گیم کھیلیں اور بغیر کسی پریشر کے کھیل رہے ہیں۔

#asiacup#asiacup2022#babarazam#indvssri#PakTurkNews#pakvsind#srivsindDubaiindiaPakistan