ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے عمان کو شکست دیدی

جکارتہ (پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے پانچ گول سے ہرا دیا ۔
پاکستان کی جانب سے 19 ویں منٹ میں رانا وحید نے 21 ویں منٹ میں غضنفر علی نے 29 ویں اور 30 ویں منٹ میں رضوان علی نے دونوں گول پینلٹی کارنر کی مدد سے اسکور کیے۔
دوسرے ہاف کے 32 ویں منٹ میں معین شکیل نے گول اسکور کیا جبکہ عمان کی جانب سے کھیل کے 11ویں منٹ میں الفرازی اور 44 ویں منٹ میں المینی نے گول داغ کر ٹیم کی امید برقرار رکھنے کی کوشش کی۔
پاکستان پانچویں پوزیشن کا میچ یکم جون کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 11 بجے کھیلے ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔
یاد رہے کہ ایشیا ہاکی کپ میں بھارت نے انڈونیشیا کو 16 گول سے شکست دے کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے باہر کردیا تھا۔

#hockey#indonea#malaysia#oman#PakTurkNewsindiaPakistan