ایف۔16طیاروں کی دیکھ بھا ل کے سامان کی فروخت کا معاہدہ، بھارت نے رونا پیٹنا شروع کر دیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف۔16 لڑاکا طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے سازو سامان کی فروخت کے 45 کروڑ ڈالر کے معاہدے کی منظوری پر بھار ت کو تکلف شروع ہو گئی ہے اور اس معاہدے پر امریکہ سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے بدھ کے روز امریکی ہم منصب کو امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اس فیصلے پربھارت کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
گزشتہ ہفتے امریکہ کے سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستان کو ایف۔16 طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے سازو سامان کی فروخت کے 45 کروڑ ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی تھی۔واضح رہے کہ امریکی ساختہ ایف۔16 لڑاکا طیاروں کی پاکستان کے عسکری ہتھیاروں میں کافی اہمیت ہے جبکہ اس کے حریف ملک بھارت کو خدشہ ہے کہ یہ طیارے اس کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں۔
بھارت کی وزارت دفاع نے کہاہے کہ دونوں وزراء دفاع نےبھارت اور امریکہ کے درمیان دفاع کے شعبوں میں تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کےدرمیان روابط کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی۔

#f16#islamabad#Lahore#newdelhi#newdlhi#PakTurkNews#washingtondcAmericaindia