ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس کل ،پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس کل سے برلن میں ہو گا ۔ پاکستان کے گرے لسٹ سےنکلنے کے امکانات روشن ہیں ۔پاکستان نے 34 میں سے 32 نکات پر عملدر آمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اجلاس کل 14سے 17جون تک جرمنی کے شہربرلن میں ہوگا ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان فیٹف کے دو مختلف پلانز کے تحت 34 میں سے 32 نکات پر عملدرآمد مکمل کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات پر جبکہ 2021 کے ایکشن پلان کے تحت 7 میں سے 6 نکات پر عملدرآمد کیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کریں گی جس کے لیے وزارت خارجہ نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ اجلاس میں پاکستان سے متعلق امور 15 سے 16 جون کو زیر غور آئیں گے۔

 

#barlan#germany#graylist#islamabad#PakTurkNewsFATF