بائیڈن اور پیوٹن ملاقات کیلئے راضی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں سب سے اہم پیشرفت امریکی اور روسی صدور کا آپس میں ملاقات کیلئے راضی ہونا ہے۔ اس ملاقات کیلئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بہت کوششیں کیں اور دونوں رہنماوں کے ساتھ متعدد بار فون پر بات چیت کی۔
ملاقات آنے والے ہفتوں میں ہوگی لیکن امریکہ اور فرانس کی جانب سے اس ملاقات کو صرف ایک ہی چیز سے مشروط کیا گیا ہے، کہ روس یوکرین پر حملہ نہ کرے۔ جبکہ اس ملاقات کی تیاری کے سلسلے میں آئندہ ہفتے روس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات کا وقت اور مقام طے کیا جائے گا۔
وائٹ ہاوس نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک روس یورکرین پر حملہ نہیں کرتا امریکہ بحران کے سفارتی حل کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائے گا، اگر روس امن کے بجائے جنگ کا انتخاب کرتا ہےکہ اسے فوری اور سنگین نتائج بھگتنے کیلئے بھی تیار رہنا پڑے گا۔
یوں بظاہر لگتا ہےکہ فرانسیسی صدر کی کوششوں سے روسی حملے کا خطرہ دو ہفتےکیلئے ٹل گیا ہےلیکن ماسکو کی جانب سے بیلاروس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں توسیع کا اعلان کردیا ہے جبکہ سیٹلائٹ تصاویر میں یوکرین کی سرحدوں کے قریب روسی افواج حملے کیلئے تیار دکھائی دیتی ہیں۔

 

#biden_putin#diplomaticefforts#france_macron#moscow#PakTurkNews#russia_ukraine_tensions#russia_usa#washington#whitehouse