بائیڈن کے جاتے ہی اسرائیل کا غزہ پر حملہ

خان یونس(پاک ترک نیوز)
جیسے ہی بائیڈن کی جہاز نے اسرائیل سے سعودی عرب کی جانب پرواز بھری، اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ حملہ غزہ سے مبینہ طور پر راکٹ داغے جانے کے بعد ہوا ۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میںکہا کہ اسکے طیاروںنے غزہ کے وسط میں ایک راکٹ بنانے والی فیکٹری کو نشانہ بنایا جو کہ حماس کے زہر اہتمام چلائی جاری ہے۔غزہ سے آنےوالی میڈیا رپورٹس کے مطابق علیٰ الصبح غزہ کے لوگ شدید دھماکوں کی آواز سے بیدار ہوئےاور دو مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد مزائل حملے کیے گئے۔
گوکہ جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مالی اور انفراسٹرکچر کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔ سائیٹ کے آس پاس کا زرعی علاقہ آگ سے متاثرہوا۔حماس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ اسرائیل کے بعد ہونے والے اس حملے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایسا امریکی حمایت اور حوصلہ افزائی سےہوا۔ امریکہ اپنے بیانات کے برعکس فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے ، جارحیت کے تسلسل اور جرائم کی حمایت کرتا ہے۔

#americapresident#attack#gaza#isreal#jeobiden#PakTurkNews#rocketattackAmerica