بابر اوررضوان کا ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ سنچری شراکت کا ریکارڈ

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سنچری شراکت بنا کر چھٹی مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا ۔ قومی کھلاڑیوں نے 27ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ۔
اس سے قبل بھارتی کھلاڑی روہت شرما اور کے ایل راہول نے 5 سنچری شراکتیں بنائی تھیں ۔
دوسری جانب محمد رضوان نے محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا وہ ایک سال میں 2000ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے انہوں نے رواں سال 48ٹی ٹونٹی میچز میں 2ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بھی قرار پائے ہیں انہوں نے رواں سال 42چھکے لگائے ۔اس سے قبل اس اعزاز کے مالک کیوی بیٹر مارٹن گپٹل تھے ۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر نے بھی 2021میں سے 41چھکے لگائے ہیں۔

 

#babarazam#match#muhammadrizwan#PakTurkNews#t20Pakistan