بارسلونا کو حیران کن شکست۔ ریال میڈرڈ ہسپانوی فٹ بال لیگ جیتنے سے ایک پوائنٹ دور

بارسلونا (پاک ترک نیوز)
ہسپانوی فٹ بال لیگ میں دوسرے نمبر پر موجود بارسلونا کی ٹیم کے اپنے ہوم گراؤنڈ پر اوسط درجے کی ٹیم رایوویلیکانوکے ہاتھوںحیران کن شکست کے بعد لیگ لیڈر ریال میڈرڈ 2022 کا چیمپئن بننے سے صرف ایک پوائنٹ دور رہ گئی ہے۔
اتوار کی شب کیمپ نو اسٹیڈیم، بارسلونا میں کھیلے گئے میچ میں ساتویں منٹ میں رایو ویلیکانو کے الوارو گارشیا نے میچ کا اکلوتا گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 1-0سے فتح دلائی۔
اس وقت ریال میڈرڈ اسپینش لیگ میں پانچ میچوں کے ساتھ بارسلونا سے 15 پوائنٹس آگے ہے۔اور بارسلونا کے دوسرے نمبر پر 63 پوائنٹس ہیں۔جبکہ مڈ ٹیبل پر رالو ویلیکانو کے لیگ میں 40 پوائنٹس ہیں۔
اب اگر وہ ہفتے کے روز اپنے ہوم گراؤنڈ پر ریال میڈرڈ اپنی مدمقابل اسپانیول کے ساتھ ڈرا کرتی ہے تو اسکا 2022 کا لا لیگا ٹائٹل جیتنا یقینی ہو جا ئے گا۔

#barslona#footballleague#PakTurkNews#royalmadarad#sports