بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کیلئے بھارت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، شہباز شریف

 

آستانہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہیں لیکن سنجیدہ ، بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کےلئے بھارت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کےلئے مسئلہ فلسطین حل کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔ انہوں نے سی پیک کوپورے خطے کی ترقی کےلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ کا اہم منصوبہ ہے اس سے پاکستان سمیت پورے خطے میں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
قازقستان میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کےلئے پاکستان تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے،پاکستان دوست ممالک سے فراخددلانہ امداد پر ان کا شکر گزار ہے، پاکستان میں 3 کروڑ سےزیادہ سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑا چیلنج ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اقوام متحدہ کی طرف سے 816 ملین ڈالر کی امداد کی حالیہ اپیل خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہیں لیکن سنجیدہ ، بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کےلئے بھارت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کےلئے مسئلہ فلسطین حل کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔ انہوں نے سی پیک کوپورے خطے کی ترقی کےلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ کا اہم منصوبہ ہے اس سے پاکستان سمیت پورے خطے میں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے 3کروڑ سے زائد متاثرین کی بحالی بہت بڑا چیلنج ہے، ان کی آباد کاری میں دہائیاں لگیں گی، سیکا کے رکن ممالک خطے میں قیام امن اور تعاون بڑھانے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں فوجی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے غاصبانہ قبضہ اورکشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کررکھا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہائیو ں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں فوجی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے اورکشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں تعاون بڑھانے اوراعتماد سازی کے حوالے سے سیکا اہم کردار ادا کرسکتی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے، حالیہ سیلاب اور بارشوں سے ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے، ،1600 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزارو ں کلومیٹر سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن پاکستان اس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں شامل ہے۔
بھارت اپنے ہی ملک میں بسنے والی اقلیتوں اور ہمسایوں کےلئے خطرہ بن چکا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، ہمیں اپنے عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار فراہم کرنے کےلئے زیادہ وسائل مختص کرنے کی ضرورت ہے۔

#flood#kashmir#kazakistan#PakTurkNews#primeminister#shahhabzsharif#UN#unitednationPakistan