باکو میں صحافیوں کے لئے دلچسپ کارٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

باکو(پاک ترک نیوز)
اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئےباکو سٹی سرکٹ آپریشنز کمپنی (BCC) نے ایک مرتبہ پھر مقامی صحافیوں کے لیے ایک دلچسپ کارٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ہے۔
منگل کے روز منعقد ہونے والی یہ چیمپیئن شپ میڈیا کے نمائندوں کے لیے نئے F1 سیزن سے پہلے اکٹھے ہونے کا ایک بہترین موقع تھا۔جس میںتماشائیوں کو ایک سنسنی خیز اور کانٹے دار دوڑدیکھنے کو ملی جبکہ ریس میں حصہ لینے والے صحافی ڈرائیوروں کو تیز رفتاری کےکے ساتھ کو باکو کی تیز ہوا کے خلاف بھی نبرد آزما ہونا پڑا۔
ریس کے کوالیفائنگ مرحلے کے بعد، جہاں تین الگ الگ گروپس میں ایک پرجوش مقابلہ ہوا، تیز ترین ٹاپ تھری شرکاء فائنل ریس میں پہنچ گئے۔ نتائج کے مطابق، اسپورٹس ٹی وی چینل کے کمنٹیٹر اور پریزنٹر فرید رمضانوف نےفتح حاصل کی۔ جبکہ F-1.az ویب سائٹ کے ایڈیٹر ایلچن زودوروف اور پبلک ٹیلی ویژن کی رپورٹر اور پریزنٹر فریدہ عبداللائیفا نے بالترتیب دوسری اور تیسر ی پوزیشن حاصل کی ۔ . بی سی سی کے نیشنل پریس آفیسر تراب تیموروف نے فاتحین کو میڈلز اور انعامات سے نوازا۔
کارٹنگ کی روایت پر قائم رہتے ہوئے، بی سی سی ہر سال مقامی میڈیا کے نمائندوں کے لیے ایک کارٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کرتا ہے تاکہ ملک میں عام طور پر فارمولا 1 ریس اور موٹر اسپورٹس کو فروغ دیا جا سکے۔

#Azarbaijan#games#journilast#PakTurkNews#raceBaku