باکو(پاک ترک نیوز)
پاکستان کے قومی دن کے سلسلے میں باکو کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں آذبائیجان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے بھی شرکت کی۔
آذربائیجان کے تقریب میں شرکت کرنے والے اعلیٰ حکام اور سفارتکاروں نے یوم قرارداد پاکستان اور تحریک آزادی میں بر صغیر کے مسلمانوں کی جدو جہد کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہا رکیااور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے نیک تمناوں کا اظہا ر کیا۔