اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میںاضافے کے بعد گیس بھی مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔
سوئی ناردرن نے اوگرا کوگیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ درخواست رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں دی گئی ۔سوئی نادرن نے اوسط قیمت میں907روپے 75پیسے فی ایم ایم بی ٹی یواضافےکی درخواست کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی ۔وفاقی حکومت نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میںاضافے کے بعد گیس بھی مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔
سوئی ناردرن نے اوگرا کوگیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ درخواست رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں دی گئی ۔سوئی نادرن نے اوسط قیمت میں907روپے 75پیسے فی ایم ایم بی ٹی یواضافےکی درخواست کی ہے ۔
اوگراسوئی ناردرن کی درخواست پر یکم دسمبر کو سماعت کرے گا۔