بدترین سیلاب ،عالمی برادری پاکستان کے قرضے فوری طور پر معاف کرے،برطانوی رکن پارلیمنٹ

لندن (پاک ترک نیوز) برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری سے فوری طور پر معاف کرے ۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری فوری طور پر قرضے معاف کرے۔


اس قبل بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے کہا تھا کہ گرین ہاؤس گیس کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے تاہم وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک کی فہرست میں 10 اولین ملکوں میں شامل ہے اور پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح 27 فیصد پر ہے اور قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔

#britishmp#ClaudiaWebbe#flood#floodeffective#loan#PakTurkNewsLondon