برطانوی فٹ بال سپورٹرز ایسوسی ایشن نے محمد صلاح کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دےدیا

لیورپول (پاک ترک نیوز)مصری فٹ بالر محمد صلاح نے برطانوی فٹ بال سپورٹرز ایسوسی ایشن (ایف ایس اے) کا سال 2021 ء کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔
لیورپول فٹ بال کلب کی فراہم کردہ معلومات کے مطابقلیورپول کے سٹرائیکر محمد صلاح کو اس ایوارڈ کے لئے دوسری بار منتخب کیا گیا ہےاور ایف ایس اے کے اس ایوارڈ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی کھلاڑی نے یہ ایوارڈ دو بار حاصل کیا ہو۔
ایف ایس اے ایوارڈ کے لئے انتخاب برطانیہ کے تمام فٹ بال کلبوں کے سپورٹرز نامزد کھلاڑیوں میں سے ووٹ کے ذریعے کرتے ہیں جس میں امسال محمد صلاح کا سامنامیسن ماؤنٹ، مائیکل انٹونیو،فل فوڈن، روبن ڈیازاور یوری تالیمانز سے تھا۔

#england#football#muhammadsalah#PakTurkNews