بریٹنی سپیئرز نے چھ سال بعد اپنے پہلے گانے کی ریلیز پروالد کے کنٹرول میں گزرے 13سالوں کی کہانی سنا دی

لاس اینجلس (پاک رک نیوز)
امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے قانونی کنٹرول میں زندگی کے 13 سال کیسے گزارے۔ برٹنی سپیئرز نے یہ آڈیو پیغام کسی تبصرے کے بغیر ٹویٹ کیا تھا لیکن اس کے بعد یہ لنک حذف کر دیا گیا۔مگراس کی 22 منٹ کی آڈیو آن لائن دستیاب ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس آڈیو میں40 سالہ گلوکارہ نے بتایا ہے کہ اسے کام کرنے اور دورے کرنے پر مجبور کیا جاتا، دوستوں سے ملنے جلنے اور گاڑی چلانے سے روکا جاتا تھا۔اس کا فون بھی ٹیپ کیا جاتا تھا، اور وہ مدد مانگنے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی تھی ۔تب ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے اس کی کوئی حیثیت نہیں۔اور یہ سب اسکی حوصلہ شکنی کا موجب بن رہا تھا۔ بریٹنی نے کہا کہ تب وہ 30سال کی تھی مگر اپنے والد کے کنٹرول میں تھی ۔جسے اسکےبہن ،بھائی، ماں اور دوست سب دیکھ رہے تھے مگر وہ میری مدد کے قابل نہ تھے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ برٹنی سپیئرز نے گذشتہ روز برطانیہ کے مقبول گلوکار سر ایلٹن جان کے ساتھ مل کر 2016 کے بعد سے اب تک کا اپنا پہلا گانا ریلیز کیا ہے۔

#americanpopsinger#britneyspears#california#losangles#PakTurkNews#popsinger#showbiz#song