کوئٹہ (پاک ترک نیوز)او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہلو صوبہ بلوچستان میں گیس کے ذخائر دریافت کر لیئے۔
جندران ویسٹ کنویں کو 1627 میٹر گہرائی تک کھودا گیا تھا۔او جی سی ایل نے 19 مئی 2021 کو جندران کنواں ایکس۔1 کی کھدائی شروع کی تھی۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق جندران ایکس۔1 کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس دریافت ھوئی ھے ۔ او جی ڈی سی ایل ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کوششیں تیز کیئے ہوئے ہے۔ جندران ویسٹ ایکس۔ 1 کنواں کی دریافت سے ملک میں گیس کی بڑھتی ھوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
او جی ڈی سی ایل جندران ویسٹ ایکس ۔ 1 بلاک میں 100 فیصد حصہ کی مالک ھے۔یہ دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن ریزرو بیس میں اضافہ کرے گی۔