بھارتی نژاد رشی سوناک برطانوی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے

 

لندن(پاک ترک نیوز ) بھارتی نژاد رشی سوناک کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے جس کے بعد وہ برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ان کے مد مقابل پینی مورڈانٹ مطلوبہ 100 ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد رشی سوناک کو پارٹی کی سربراہی ملی۔
بورس جانسن کے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ ترک کرنے کے بعد اب انڈین نژاد رشی سونک ملک کے سربراہ بننے کے لیے تیار ہیں۔
صرف دو ماہ قبل اراکین نے سابق وزیر خزانہ رشی سوناک کے بجائے لز ٹرس کو منتخب کیا تھا جنہیں اراکین پارلیمنٹ میں زیادہ حمایت حاصل تھی۔
سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کریبین میں چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے تھے مگر لِز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے واپس پہنچے تھے۔

 

#borisjohson#britishprimeminister#conzervativeparty#liztris#PakTurkNews#rishisonakLondon