بھارت ،عدالت میں دھماکہ2 افراد ہلاک

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت کی عدالت میں دھماکے سے 2افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی۔
بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کے عدالتی کمپلیکس میں دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ عدالتی کمپلیکس کی ایک عمارت کی پہلی منزل کے واش روم میں ہوا۔ دھماکے کی شدت سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور دروازوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس نے دھماکے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔

#PakTurkNewsindia