بھارت: انتہا پسند ہندوئوں کی متھرا عید گاہ پر قبضے کی دھمکی

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے تاریخی متھرا کی عید گاہ پرقبضے کی دھمکی دے دی۔ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کی جگہ پر ہندوؤں کے دیوتا کرشن کی جائے پیدائش ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی شہرمتھرا میں ہندو انتہا پسندوں نے 17 ویں صدی میں بنائی گئی شاہی عیدگاہ پرقبضہ کرنے اور پوجا کرنے کا اعلان کیا ہے۔متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد میں متھرا کے مسلمان پانچ وقت کی نمازوں کے علاوہ نمازجمعہ اور عید کی نماز بھی ادا کرتے ہیں۔
ہندو انتہاپسند 1992 میں ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کوبھی شہید کرچکے ہیں۔ بابری مسجد کی شہادت کے بعد پورے بھارت میں مسلم کش فسادات میں 2000سے زائد مسلمان شہید ہوئے تھے۔

#Mithra#PakTurkNewsindia