بھارت میں باغیوں کی فائرنگ سے کرنل اور چار فوجیوں سمیت 7افراد ہلاک

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کی فائرنگ سے کرنل اور چار فوجیوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں کرنل کی بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر تھری پاٹھی، ان کی اہلیہ انوجا اور بیٹے ابیر سمیت 4 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
بھارت کی شمالی ریاستوں میں کئی علیحدگی پسند عسکری جماعتیں متحرک ہیں جن کے ساتھ سیکیورٹی اداروں کی جھڑپیں معمول کی بات ہیں اور مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسام رائفلز یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اہل خانہ سمیت اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ اچانک گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ بھارتی ریاست منی پور میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر گاڑی پر حملے میں 5 فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد چل بسے۔
دوسری جانب ریاستی وزیراعلیٰ نے ٹویٹر پر بتایا کہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

#attack#indianarmy#PakTurkNewsindia