بھارت میں S-400 میزائل سسٹم اپریل میں آپریشنل ہو جائے گا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت نے روسی ساختہ S-400 Triumf جدید زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل دفاعی نظام کی تعیناتی پر کام شروع کر دیا ہے، جس کا پہلا یونٹ اپریل میں آپریشنل ہو جائے گا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، تمام پانچ یونٹ چین کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔
جموں اور کشمیر کے متنازعہ ہمالیائی علاقے میں لداخ کے علاقے میں چین اور ہندوستان کے درمیان اصل سرحد (ایل اے سی) – لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان شدید تنائو کا سامنا کر رہے ہیں ۔
جون 2020 میں خطے میں ایک سرحدی جھڑپ میں کم از کم 20 ہندوستانی اور چار چینی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد تناؤ بڑھ گیا۔بات چیت کے کئی دور کے بعد حالات کسی حد تک معمول پر آ گئے ہیں مگر دونوں فریق ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں اور سرحد پر فوج کی تعیناتی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
ہندوستان ٹائمز نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ S-400 سسٹم کے تمام پانچ یونٹ، جو 40 سے 400 کلومیٹر (25 میل اور (248 میل) کے درمیان کی رینج میں کسی دشمن طیارے یا میزائل کو مار گرا سکتے ہیں۔ اگلے سال تک اسے مکمل آپریشن کیا جا سکتا ہے ۔

 

#China#missilesystem#PakTurkNews#s400indiarussia