بھارت نے خاتون پولیس کیڈٹ کے حجاب پر پابندی لگا دی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت کی ریاست کیرالہ کی حکومت نے مسلمان پولیس کیڈیٹس کے حجاب کرنے اور پوری آستین کی قمیض پر پابندی لگا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کیرالہ سکولوں کے طلبا کیلئے شروع کئے گئے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ میں مذہبی علامات کو استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اورنہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
مسلمان طالبہ نے حجاب پر پابندی کیخلاف کیرالہ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے سرکاری کالج میں بھی حجاب پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

 

#hijab#PakTurkNews#schoolsindia