بیجنگ (پاک ترک نیوز ) بیجنگ 2022 میں سرمائی اولمپکس کے لیے تیاریاں جاری ہیں ۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کوآرڈینیشن کمیشن نے بیجنگ 2022 کی آرگنائزنگ کمیٹی (BOCOG) کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی چھٹی میٹنگ کی۔
بیجنگ میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری اور BOCOG کے صدرکائی اورآئی او سی کوآرڈینیشن کمیشن بیجنگ 2022 کے چیئرمین جون انتونیو سمارنچ جونیئر نے اجلاس میں شرکت کی اور کھیلوں کی تیاری کے آخری مراحل پر بات کی۔
کائی نے بتایا کہ "اولمپک جذبے کو لے جانے والا شعلہ حال ہی میں بیجنگ پہنچاہے ۔کورونا ایس اوپیز سے متعلق پلے بک بھی تیار کرلی گئی ہے ۔ ہم نے بیجنگ 2022 کی 100 دن کی الٹی گنتی کا جشن بھی منایا ہے اور کھیلوں کے تمغوں کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کردی ہے اور ٹیسٹ ایونٹس ایک منظم طریقے سے ہو رہے ہیں۔
ٓآئی او سی کوآرڈی نیشن کمیشن بیجنگ 2022 کے چیئرمین سمارنچ جونیئرنے کہا کہ چین موسم سرما کے کھیلوں کو اپنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہےاور پلے بک بھی محفوظ کھیلوں کے لیے ایک اہم ضمانت ہے۔