بیرون ملک سے آنے اور جانے والے مسافروں کیلئے کرنسی ڈکلیئریشن لازمی قرار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے بورڈنگ پاس کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار دیدی گئی ۔
سی اے اے نے تمام ایرلاینز کو نئی ہدایات جاری کردی ہے ، جس میں پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بورڈنگ پاس کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کے بغیر نہ دینے کی نئی شرط لاگو کردی گئی ہے۔فیٹیف ایڈوائزری کے تحت پاکستان کے ایرپورٹس پر بیرون سے آنیوالی پروازوں کے مسافروں کو لینڈنگ سے قبل ڈیکلریشن فارم پر کرنے لازمی قرار دی۔
سی اے اے نے بیرون ملک سے پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں سے متعلق بھی پالیسی متعین کردی ہے۔
منی لانڈرنگ روکنے سے متعلق فیٹف کی ہدایت پر عمل درآمد کے معاملے پر پاکستان میں کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کی فیٹف کی سخت ہدایات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔فیٹف ایڈوائزری کے تحت پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ٹکٹس بکنگ کے وقت کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کی شرط رکھی۔
سی اے اے نے تمام ایرلائنز کے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کسٹم ڈیکلریشن اور کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار دے دی ہے۔
بیرون ملک سے پاکستان آنے والی فلائٹ کے دوران فضائی میزبان مسافروں کو کرنسی و کسٹم ڈیکلریشن فارم پر کرنے کا اعلان کریں گے۔

سی اے اے کے مطابق پاکستان کے ایئرپورٹس پر اترتے وقت کسٹمز انٹرنیشنل اراؤیل کاؤنٹر پر کرنسی اور کسٹم ڈیکلریشن کی تفصیل امیگریشن سے قبل کسٹمز حکام کو فراہم کرنا ہوں گی۔

#airport#arrivel#currency#departure#PakTurkNewsFATF