بینک ڈیپازٹس میں 13.2فیصد ریکارڈ اضافہ

کراچی(پاک ترک نیوز) مرکزی بینک سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 10ماہ کے دوران بینک ڈیپازٹس میں 13.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں بینک ڈیپازٹس میں 13.2 فیصد کا ‏اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مرکزی بینک کے مطابق رواں سال 10 ماہ میں بینکس ڈپازٹس 2285 ارب روپے اضافے سے 19 ہزار 343 ارب روپے ‏ہوگئے۔ جنوری 2021 میں 17 ہزار 85 ارب روپے تھے۔
ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں بینکوں سے 586 ارب روپے نکالے گئے، ستمبر 2021 میں بینکوں کے ڈپازٹس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 19 ہزار 829 ارب روپےہوگئے تھے۔ ‏
سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے مہینےمیں بینکوں کے ڈیپازٹس 19829 ارب سے کم ہوکر 19 ہزار 343 ارب روپے رہ گئی۔
اس سے قبل سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ جولائی 2021 میں بینکوں کے ڈپازٹس 956 ارب روپے کم ‏ہوئے، قرضوں کا حجم 118 ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار ارب سے کچھ زائد رہا۔
اپریل 2021 کے مقابلے میں مئی 2021 میں بینک ڈپازٹس میں 394 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور رواں سال مئی میں ‏بینک ڈپازٹس 17 ہزار 955 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال 5 ماہ میں بینک ڈپازٹس میں 870 ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ ‏بینک ڈپازٹس رواں سال جنوری کے 17085 ارب روپے سے بڑھ کر مئی 2021 میں 17 ہزار 955 ارب روپے سے زائد ہو ‏گئے۔

#banks#deposit#PakTurkNews#statebankofpakistan