بے جان پچ میں اچانک جان آ گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) بے جان پچ میں جان آ گئی ۔ کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے 557رنزکے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔ قومی ٹیم کے 70کے سکور پر 4کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔کپتان بابر اعظم 16اور محمد رضوان 4رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے پہلے 4بلے باز عبداللہ شفیق،امام الحق، محمد اظہر اور فواد عالم پویلین لوٹ چکے ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔
آسٹریلیا نے تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 505 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 28 رنز پر ہی اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایلکس کیرے نے 93 اور اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی، نعمان علی، حسن علی اور بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

#austrlia#babarazam#cricket#PakTurkNews#sports#testmatchPakistan