تحریک انصاف نے سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ہونیوالے جلسے ملتوی کردیئے

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ہونے والے جلسے ملتوی کرتے ہوئے کارکنوں کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت جاری کردی۔ عمران خان کو کل پشاور اور چھ ستمبر کو مردان میں جلسے سے خطاب کرنا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کو 29 اگست کو جہلم، یکم ستمبر کو سرگودھا، دو ستمبر کو گجرات، 3 ستمبر کو بہاولپور، 4 ستمبر کو فیصل آباد اور 6 ستمبر بروز منگل کو مردان میں جلسے سے خطاب کرنا تھا لیکن سیلابی صورتحال کے باعث عمران خان نے جلسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس سلسلے میں تمام تنظیموں کو آگاہ کردیا گیا ہے، پشاور سٹی کے صدر عرفان سلیم نے تصدیق کی ہے کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے عمران خان نے جلسے منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کارکنوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو امداد کی ہدایت کی ہے۔

@imrankhan#chairmpti#jalsa#PakTurkNews#pti#ptijalsa