لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے پی ٹی آی کے نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی سے حلف لیا، خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا۔اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا ہے۔
حلف اٹھانے والے اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ارکان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ وہ 22 جولائی کو وزیر اعلی کے الیکشن میں نئے پاکستان کو ووٹ دیں گے اور عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے ایوان میں سابق رکن اسمبلی جاوید ممتاز مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کروائی۔