تحریک عدم اعتما د کے معیشت پر مفی اثرات:موڈیز کا اہم بیان

نیویارک(پاک ترک نیوز)
نیویارک میں قائم معروف کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی صورتحال کو کریڈٹ منفی قراردیا ہے۔ موڈیز انویسٹر سروس نے متنبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلا ف تحریک عدم اعتماد ، مہنگائی، کرنٹ اکاونٹ خسارہ، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی کی وجہ سے معاشی طور پر غیر یقینی صورتحال کو بڑھا دے گی۔
موڈیز نے کہا تحریک عدم اعتماد کو کریڈٹ منفی کے طور پر دیکھتے ہیں کیوں کہ اس سے ملکی پالیسی کے تسلسل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ موڈیز کے بیان کے مطابق اس تحریک عدم اعتماد سے ملک کو نقصان ہو گا کیوں کہ آئی ایم ایف سے فنڈز کی وصولی، معاشی نمو میں جاری اضافہ اور بیرونی فنانسنگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات اور اصلاحات پر عملدرآمد بھی متاثر ہوگا۔
بیان کے مطابق تحریک عدم اعتماد ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب مہنگائی ، کرنٹ اکاونٹ خسارہ ، عالمی سطح پر اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مختلف مسائل درپیش ہیں۔

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 12.47ارب ڈالر تک رہ گئے ہیں جو آئی ایم ایف کے اعداد شمارکے مطابق صرف دو ماہ کی درآمداات کو پورا کرنے کیلئے کافی ہے۔

#economy#moody`s#noconfidencemotion#PakTurkNewsPakistan