استنبول ( پاک ترک نیوز) عالمی شہرت کے حامل امریکی جریدے گلوبل ٹریولرز کے ریڈرز سروے میں ترکش ائرلائنز مسلسل 5ویں بار بزنس کلاس کے درجے میں دنیا کی بہترین ائرلائن قرار پائی ہے۔
بدھ کے روز ائرلائن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بزنس کلاس میں مسلسل 5ویں بار بہترین ائرلائن قرار پانے کے ساتھ ساتھ ترکش ائر لائنز کوبہترین ائرپورٹ سٹاف اور گیٹ ایجنٹس کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔مزید براں ائرلائن کے کارپوریٹ کلب کو بھی مسلسل چوتھی بار بہترین کارپوریٹ پروگرام قرار دیا گیا ہے۔
ترکش ائرلائن 1933 میں وجود میں آئی جس کا فلیٹ اس وقت 373 طیاروں پر مشتمل ہے جو دنیا کے 281 مقامات کے علاوہ اندرون ملک 52 مقامات کے لئے پروازیں چلا رہی ہے۔
دریں اثناء جریدہ گلوبل ٹریولرز کے سروے میںرواں سال سنگاپور ائرلائن کو مجموعی طور پر دنیا کی بہترین ائرلائن کا اعزاز دیا گیاہے