انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی اور اسرائیل کئی سالوں کے بعد اپنے تعلقات کو سفارتی سطح پر بحال کرنے پر تیار ہیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے دار الحکومتوں میں سفیر تعینات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترکی اور اسرائیل نے 2018میں ایک دوسرے کے سفیرون کو ملک بد ر کردیا تھا۔ جس کی وجہ اسرائیل ، فلسطین تنازعہ تھا۔
حالیہ دنوں میں ترکی نے اسرائیل کے ساتھ تعلقا ت کو بہتر بنانے کے سفر کا آغاز کیااور اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کی انقرہ میں میزبانی بھی کی گئی۔ ماہرین کے مطابق ترکی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششوںکے پیچھے توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا اور اسرائیلی گیس کو یورپ تک پہنچانے والے منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش ہے۔ اسکےعلاوہ امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات میں بھی اسرائیلی لابی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
دوسری جانب ایرانی ایجنٹوں کی اسرائیلی شہریوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے بھی مختلف خدشات کا اظہار تل ابیب حکومت کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ترکی نے ایک ایرانی نیٹ ورک پکڑا جو استنبول میں مقیم ایک بڑے یہودی تاجر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔