انقرہ ( پاک ترک نیوز ) ترک نیوزایجنسی انادولو کے مطابق ترکی اور امریکا نے موجودہ ڈیجیٹل سروسز ٹیکس سے ایک نئے کثیر الجہتی حل کی طرف منتقلی کے معاہدے کا اعلان کیا ہے جس پر OECD-G20 کے جامع فریم ورک سے اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ اقدام اس تاریخی معاہدے کے دوران سامنے آیا ہے جو گزشتہ ماہ OECD-G20 جامع فریم ورک کے 137 ممالک کے درمیان طے پایا تھا، جو کہ دنیاکے جی ڈی پی کے تقریباً 95 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "یہ اصلاحات ٹیکس فریم ورک کے لیے فراہم کریں گی جو زیادہ منصفانہ، زیادہ مستحکم اور 21ویں صدی کی عالمی معیشت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہتر طریقے سے لیس ہو”۔
امریکہ اور ترکی نے 8 اکتوبر کو OECD-G20 کے جامع فریم ورک کے 134 دیگر اراکین میں شمولیت اختیار کی تھی ، جس میں آسٹریا، فرانس، اٹلی، اسپین اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔