ترکی فرانس کےامتیازی سلوک سے بھاگنے والے مسلمانوں کی نئی پناہ گاہ

انقرہ(پاک ترک نیوز)
فرانس میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنے والے مسلمانوں کی ترکی ایک محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔گوہ کہ افریقی نژاد فرانسیسی خلیجی ممالک میں بھی آباد ہیں لیکن جدت اور روایات کے امتزاج نے ترکی کو مسلمان مہاجروں کیلئے پر کشش مقام بنا دیا ہے۔یورپی مسلمانوں کیلئے ترکی کی متنوع ثقافت انکی طرز زندگی سے زیادہ قریب ہے۔اسکایورپی اور مشرق وسطیٰ کی ثقافت کا امتزاج ان کیلئے بہت متاثر کن ہے۔
فرانسیسی حکام کی اسلام مخالف سرگرمیوں میں اضافے سے مسلمان بہت پریشان ہیں ، حالیہ برسوں میں بہت سی مساجد اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں بند کردی گئی ہیں۔فرانسیسی صدر میکرونے اسلام کو بحران زدہ مذہب قرار دیا ہے اور فرانس کیلئے اسلام کے قابل قبول ورژن پر مبنی رہنما اصول بھی متعارف کروائے ہیں۔

 

#france_anti_islam#french_muslims#macron_about_islam#PakTurkNews#turkiye