ترکی میں یونانی دیوتا زیوس کے مندر کی بحالی

یوروموس(پاک ترک نیوز)
قدیم شہر یوروموس میں یونانی دیوتا زیوس کا مند ر اپنی مکمل شان و شوکت کے ساتھ بحال کیا جارہا ہے۔
یہ شہر 5قبل از مسیح میں آباد ہواجس میں کئی اہم عمارتیں تھیں۔ ان عمارتوں میں رومی شہنشاہ ہینڈرین کے دور کی عمارات سے علاوہ یونانی دیوتاوں میں سب سے طاقتور دیوتا زیوس کا مندر شامل ہے۔
یوروموس میں ایک قدیم تھیٹر ا اور نیکرو پولس بھی شامل ہے۔ اس جگہ پر سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔
یوروموس میں ترک آثار قدیمہ کے ماہرین نے 70کی دہائی میں کھدائی شروع کی جو آج تک جاری ہے۔ اس مندر کی بحالی کو اس احتیاط سے عمل میں لایا جارہا ہےکہ اسکی قدیمی شکل نہ بگڑے۔
مندر کی بحالی کیلئے اسی طرز کا سامان استعمال کیا جارہا ہے جو زمانہ قدیم میں زیر استعمال تھا۔
اس لیے لوہے، کانسی اور سیسہ کا استعمال بھی کیاگیا۔ اسکے علاوہ قدیم روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے سنگ مرمر کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔بحالی کے اس پراسس کو بھی سیاحو ں کے دیکھنے کیلئے کھلا رکھا گیا ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ زمانہ قدیم میں تعمیرات کیسے ہوتی تھیں۔
ماہرین سیاحوں کیلئے مندر کو اصل حالت میں جس حد تک ممکن ہو سکے بحال کرنا چاہتےہیں۔