ترکی نےپہلے کرپٹو پلیٹ فارم بائنانس کو750000 ڈالرزجر مانہ کر دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی کے مالیاتی جرائم کے تحقیقاتی بورڈ (ایم اےایس اے کے) نے ملک کے نئے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائینس کو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ 80لاکھ ترکش لیرا جرمانہ کر دیا۔
گذشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ جرمانہ اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ترکی نے اس سال کے شروع میں کرپٹو کرنسی پلیٹ فارمز کے حوالے سے ایک نئے قوانین کو عملی جامہ پہنایا تھا۔قوانین میں کہا گیا ہے کہ پلیٹ فارمز کو دیگر تفصیلات کے ساتھ صارف کی معلومات کو ٹریک کرنے کی ضرورت ہے، جسے ڈیجیٹل کرنسیوں کے ٹیکس کے ضوابط سے منسلک اقدام سمجھا جاتا ہے اور منی لانڈرنگ کو روکنا ہے۔
مالی جرائم کے بورڈ نے جرمانے کا حکم اس وقت دیا جب بائننس مبینہ طور پر درخواست کردہ معلومات کے ساتھ سامنے آنے میں ناکام رہا اور اس وجہ سے وہ قانون کی پابندی نہیں کر رہا تھا۔جبکہ ملک میں کرپٹو بوم کے تناظر میں سرمایاکاروں کے تحفظ کے لئے جامع قانون تیار کیا جارہا ہے۔

 

#cryptocurrency#PakTurkNews#tureky#turklira