ترکی نے نومبر میں سب سے زیادہ برآمدات کیں

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے برآمدکنندگان نے نومبر میں سب سے زیادہ مصنوعات برآمد کیں ۔
وزیرتجارت مہمت موش نے انقرہ میں ایک اجلاس کے دوران بتایا کہ نومبر میں برآمدات 33.4 فیصد سے بڑھ کر 21.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔
گزشتہ برس کوویڈ -19 کی وجہ سے تجارت کو نقصان پہنچایا تھا۔
دوسری جانب نومبر میں درآمدات بھی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 26.7 فیصد بڑھ کر 26.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ غیر ملکی تجارتی خسارہ 5.4 فیصد بڑھ کر 5.3 بلین ڈالر تک پہنچ گیاہے ۔
جبکہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں نو ماہ کی مدت میں غیر ملکی تجارتی فرق 13.6 فیصد کم ہو کر 39.2 بلین ڈالر رہ گیا ہے۔
2019 میں برآمدات تقریباً 180.5 بلین ڈالر کے ساتھ ختم ہوئیںجو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہےلیکن اس کے بعد 2020 میں 169.5 بلین ڈالر تک گر گئی۔

pak turk newsturkish exportsپاک ترک نیوز