انقرہ(پاک ترک نیوز)ترک پارلیمان نے تحفظ ماحول کے لیے پیرس ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ جی ٹوئنٹی ممالک میں ترکی ایسا واحد ملک تھا، جس نے ابھی تک ایسا نہیں کیا تھا۔ ترک پارلیمان میں زیادہ تر اراکین نے اس عالمی معاہدے کے حق میں ووٹ دیا۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اس بارے میں ایک اعلان نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیا تھا۔ ترکی اب تک اپنی توانائی کی زیادہ تر ضروریات کوئلے، گیس اور تیل سے پوری کر رہا ہے۔ سن 2015ء کے عالمی ماحولیاتی معاہدے میں زمینی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اگلی عالمی ماحولیاتی کانفرنس اکتیس اکتوبر سے گلاسگو میں ہو گی۔