ترکی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکی میں ہفتے کو ملک گیر لاک ڈاؤن اب صرف رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک رہے گا۔ ریسٹورنٹس بھی صبح 7 سے رات 9 بجے تک محدود گاہکوں کے ساتھ کاروبار کی اجازت ہوگی ۔ نوبجے کے بعد رات بارہ بجے تک ڈیلیوری سروس کی جاسکے گی ۔
انقرہ میں ترک صدر طیب اردوان نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ، ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران مکمل لاک ڈاؤن میں نرمی لائی جارہی ہے ۔ جون میں ویک اینڈ پر رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ جبکہ اتوار کومکمل لاک ڈاؤن اگلے کسی فیصلے تک جاری رہے گا۔

ترکی میں کورونا وائرسترکی میں لاک ڈاؤنکورونا وائرس سے امواتلاک ڈاؤن