انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی کے وزیر خارجہ نے یونان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ بین الاقوامی معاہدوںکے تحت مشرقی ایجئین جزائر سے اپنے فوجی ہٹا لے۔
وزیر خارجہ چاوش اوغلو نےکہا کہ جزائر یونان کو معاہدہ لوزاں اور پیرس امن معاہدوں کے تحت اس شرط پر دیےگئے تھے کہ وہاں پر فوج نہیں رکھی جائے گی۔ انکے مطابق یونان 1960کے بعد سے کئی مرتبہ ان شرائط خلاف ورزی کر رہا ہے۔
گزشتہ برس ترکی نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو یونان کی بحیرہ ایجیئن اور بحیرہ روم میں یونان کی اشتعال انگیز کاروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ اوغلو نے کہا اگر یونان نے معاہدوں کی خلاف ورزی جاری رکھی تو ترکی جزائر کی خودمختاری پر بات چیت شروع کردے گا۔