انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا لیکن ترکی کم شرح سود کی حمایت جاری رکھیں گے ۔
اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ ترکی فری مار کیٹ کے اصولوں پر قائم ہے لیکن شرح سود میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاہم ترکی کی معیشت فری مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق اپنے راستے پر چلتی رہے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کسی معاشی ہنگامی حالت میں ہر گز نہیں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ اقتصادی پالیسی زر مبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ کے علاوہ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ۔
ترک حکومت بلند شرح سود کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔